منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

عثمان بٹ کا شادی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل فنکار عثمان خالد بٹ نے ذاتی زندگی سے متعلق سوال کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دیا ہے۔

عثمان خالد ایک اداکار، مصنف، ہدایت کار اور کریوگرافر ہیں، ان کے ٹیلنٹ سے پر ایک واقف ہیں لیکن وہ ٹیلی ویژن اسکرین پر اس قدر نظر نہیں آتے جتنا ناظرین انہیں  دیکھنا چاہتے ہیں۔

عثمان خالد بٹ اس وقت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اپنے قریبی شوبز گروپ میں ان چند افراد میں شامل ہیں جو ابھی تک غیر شادی شدہ ہیں جس کے باعث ان سے انٹرویو اور سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق سوال کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں وہ علی سفینہ کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں ایک بار پھر ان کی شادی کے موضوع پر سوال کیا گیا، اس بار اداکار عثمان نے نہایت دو ٹوک اور سنجیدہ انداز میں جواب دیا ہے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ میں شادی نہیں کر رہا کیونکہ میں اس کے لیے کوئی کوشش ہی نہیں کر رہا، میں ایک ”نان کنفارمسٹ” (یعنی روایتی سماجی تقاضوں سے ہٹ کر جینے والا) انسان ہوں اور مین صرف معاشرے کو خوش کرنے کے لیے شادی نہیں کرسکتا۔

عثمان خالد بٹ نے انٹرنیٹ پر مسلسل شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھئی میں تھک چکا ہوں کہ لوگ ہر وقت میری شادی کے بارے میں پوچھتے ہیں، انہیں اپنی زندگیوں پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ میری ذاتی زندگی میں دخل دینا چاہیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں