منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

یہ بھیڑیے ہیں ۔۔ کنگنا رناوت بجلی کا بل زیادہ آنے پر بھڑک اُٹھیں

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور سیاسی رہنماء کنگنا رناوت بجلی کا ایک لاکھ روپے کا بل آنے پر حکومت پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت اپنے منالی میں واقع گھر کا بجلی کا بھاری بھرکم بل دیکھ کر مودی حکومت پر آگ بگولا ہوگئیں۔

ہماچل پردیش کے ٹاؤن منڈی میں سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کا بجلی کا ایک لاکھ روپے آیا ہے اور یہ اس گھر کا بل ہے جس میں کوئی رہتا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل دیکھ کرشرمندہ ہوں کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم نے اس ملک کو، اس ریاست کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے، میں کہوں گی کہ یہ بھیڑیے ہیں اور ہمیں اپنی ریاست کو ان کے پنجوں سے آزاد کرنا ہوگا۔

اس سے قبل معروف بالی وڈ نغمہ نگار جاوید اختر اور اداکارہ و سیاستدان کنگنا کے درمیان طویل قانونی جنگ ختم ہونے کے صلح ہوگئی۔

کنگنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کو جاوید اختر کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ان کی جاوید اختر کے ساتھ قانونی جنگ ختم ہوگئی، انہوں نے صلح کرنے پر نغمہ نگار کی تعریف کی۔

کنگنا رناوت کو اپنا گھر کیوں گروی رکھنا پڑا؟

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج جاوید جی اور میں نے اپنا قانونی جھگڑا (ہتک عزت کا مقدمہ) بات چیت کے ذریعے حل کر لیا، وہ آئندہ میری ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں گانے لکھنے پر بھی راضی ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں