ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک ، علی امین گنڈا پور کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختو ںخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہ وقت آنے پر حساب لیا جائے گا۔
.
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، حامد رضا اور دیگر کوحراست میں لیکر ویرانے میں چھوڑ نے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے، وقت آنےپر حساب لیا جائے گا۔

علی امین کا کہنا تھا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی دشمنی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تمام حدیں پار کر رہی ہے، اس طرح کےغیر انسانی اور غیر قانونی ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ حکومت کی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے آرہے ہیں آگے بھی کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی نا حق قید ہیں، ان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی۔3

ان کا کہنا تھا کہ بانی کےاہل خانہ اورپارٹی قائدین کو ملاقات کی اجازت نہ دیناانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حکومت کوعدالتی احکامات کی کوئی پرواہ ہے نہ بنیادی انسانی حقوق کا کوئی لحاظ ہے، عدلیہ اپنے احکامات اور انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

وزیرعلیٰ کے پی نے کہا کہ ملاقات کی اجازت نہ دینااور تشدد کرناحکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک کو انارکی کی طرف لے جانے سے باز آئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں