بھارتی فلم انڈسٹری نے ایک اور اہم شخصیت کو کھو دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ترین فلم ‘راجہ کی آئے گی بارات’ میں اداکارہ رانی مکھرجی کو لانچ کرنے والے تجربہ کار پروڈیوسر سلیم اختر انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 8 اپریل 2025 کو فلم پروڈیوسر سلیم اختر نے ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔
View this post on Instagram
معروف فلم پروڈیوسر سلیم اختر جنہوں نے اداکارہ رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں لانچ کیا تھا، ان کی عمر 82 برس تھی، سلیم اختر کو پھول، انگارے اور قیامت جیسی کامیاب فلموں کے لیے جانا جاتا تھا۔
سلیم اختر نے کئی قابل ذکر فلمیں پروڈیوس کیں، جن میں پھول اور انگارے (1993)، قیامت (1983)، لوہا (1987) اور بتوارہ (1989) شامل ہیں۔
رانی مکھرجی جو آج فلم انڈسٹری میں ایک جانا پہچانا نام ہے، نے 1997 میں سلیم اختر کی پروڈیوس کردہ فلم راجہ کی آئے گی بارات سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اس کے علاوہ 2005 میں انہوں نے تمنا بھاٹیہ کو بھی متعارف کرایا۔