کراچی کنگز کے تجربہ کار آل راونڈر محمد نبی نے کہا ہے کہ امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔
کراچی کنگز کے محمد نبی نے اےآروائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ اس مرتبہ ٹیم کمبینیشن مختلف ہوگا، ڈیوڈ وارنر کی شمولیت کراچی کنگز کیلئے اہمیت رکھتی ہے۔
افغانی کھلاڑی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کیساتھ دوبارہ جڑنے پر خوش ہوں، گزشتہ سیزن میں اچھا پرفارم کرچکا ہوں اور امید ہے اس مرتبہ کراچی کنگز اپنے اہداف ضرور حاصل کریگی۔
View this post on Instagram
افغانی کھلاڑی نبی نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اچھے نتائج دینے پر یقین رکھتے ہیں، روی بوپارا بطور ہیڈ کوچ اچھا آپشن ثابت ہونگے، ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے کراچی کنگز کو چیمپئن بنائیں گے۔
افغانستان کے سابق کپتان نبی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز میں شمولیت کے لیے منگل کو شہر پہنچ گئے ہیں۔
کراچی کنگز کی لائن اپ میں شامل محمد نبی آئندہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں آج ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔