پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) کی افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں 11 اپریل کوشام 7بجے ہوگی، جس کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کریگا، افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر اور دیگر پرفارم کریں گے۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا، جبکہ افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان سپر لیگ کے میچزکراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہونگے، جبکہ فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی مقبول ترین لیگ کراچی کنگز کی دسویں سیزن کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں،ٹیم نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
دنیا کی مقبول ترین لیگز میں سے ایک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے۔ لیگ میں سب کی پسندیدہ فرنچائز کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی پر نظریں جما لیں اور حریفوں سے مقابلے کے لیے کمر کس لی۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل کی ٹرافی ایک بار پھر اٹھانے کے عزم کے ساتھ بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ روی بوپارا کی نگرانی میں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی۔
بولرز نے نئے کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ نیٹ پریکٹس کی اور لائن ولینتھ پر کام کرتے ہوئے بولنگ خامیوں کو دور کیا۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچے اور ہیڈ کوچ روی بوپارا سمیت ٹیم آفیشلز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
کراچی کنگز کے غیر ملکی اسٹارز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر، افغانستان کے محمد نبی، بنگلہ دیش کے لٹن داس، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور ٹیم سائفرٹ نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔