لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کےخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر نے وزیراعظم کے نام خط میں لکھا کہ اسرائیلی جارحیت پورے مشرق وسطی اور اسلامی ممالک کیلئے خطرہ ہے، ترکیہ، ایران، ملائیشیا، سعودی عرب ودیگر اسلامی ممالک سے ملکرصورتحال کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
حافظ نعیم الرحمان نے شہباز شریف سے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کردیا
خط کے متن میں کہا گیا کہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانا چاہیے، اسرائیل اور امریکا پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ فوری طور پر فلسطینیوں کیخلاف کارروائیاں بند کردیں۔
غزہ کا وحشیانہ حصار فوری بند کیا جائے، امدادی کارروائیوں کی اجازت دی جائے، او آئی سی کا اجلاس فوری طلب کرکے فلسطینیوں کے تحفظ کا اعلان کیا جائے۔
وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت عالمی سطح پر آواز اٹھائے کہ فلسطین کی سرزمین پر فلسطینیوں کا حق تسلیم کیا جائے۔
غزہ میں بچوں کا قتل عام، سوارا بھاسکر دنیا کی بے حسی پر پھٹ پڑیں