ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

بیٹی کی شادی سے چند روز قبل ماں ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بیٹی کی شادی سے چند روز قبل ماں ہونے والے داماد کے ساتھ بھاگ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق علی گڑھ کے مینڈرک علاقے سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون انیتا نے مبینہ طور پر بیٹی کی شادی سے 9 دن قبل اپنی بیٹی کے 20 سالہ منگیتر کے ساتھ فرار ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پر الزام ہے کہ وہ ڈھائی لاکھ روپے اور زیورات لے کر فرار ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شادی 16ا پریل کو ہونی تھی جس کی تیاریاں جاری تھیں، اتوار کی رات لڑکا دلہن سے شادی کے لباس کی خریداری کے بہانے گھر سے باہر نکلا اور واپس نہ آیا اسی وقت دلہن کی والدہ بھی غائب ہوگئیں۔

حکام کو شبہ ہے کہ لڑکا اتراکھنڈ میں چھپا ہے جہاں وہ ملازمت کرتا ہے، پولیس ٹیم کو روانہ کردیا گیا ہے جو ریلوے اور بس اسٹیشن پر سی سی ٹی وی فوٹیج بھی چیک کررہی ہے۔

خاتون کے رشتے دار کے مطابق نوجوان نے باقاعدگی سے دلہن کے گھر آنا جانا شروع کردیا تھا اور اس نے ایک بار ساس کو موبائل فون بھی تحفے میں دیا تھا۔

رشتے دار کے مطابق دونوں فون پر مسلسل باتیں کرتے رہتے تھے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ دونوں نے بھاگنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں