ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

جان سینا نے ویرات کوہلی کی تصویر کیوں شیئر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ سے منسلک مشہور زمانہ ریسلر جان سینا نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

لیجنڈ ریسلر نے بدھ کے روز بھارتی کرکٹ کے سپراسٹار ویرات کوہلی کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے شیئر کی جس میں وہ جان سینا کا دستخطی انداز ‘یو کانٹ سی می’ اپنائے ہوئے نظر آئے جبکہ کوہلی کی انگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگوٹھی بھی نمایاں ہے۔

ویرات کوہلی نے کچھ ہی دنوں قبل جان سینا کے آئیکونک انداز کی کاپی کی تھی، ان کے چھنگلی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ انگھوٹھی بھی تھی جس کا نیلا رنگ نمایاں تھا، کوہلی نے اپنی پانچوں انگلیاں جان سینا کے انداز میں پھیلائی ہوئی تھیں۔

جان سینا نے اپنی پوسٹ میں کسی کیپشن کا استعمال نہیں کیا بلکہ اس کے بجائے صرف ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ان کی کاپی کرتے نظر آرہے ہیں۔

چونکہ اس وقت آئی پی ایل کے میچز جاری ہیں اور کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، اس لیے بھارتی بیٹرز کے فین اس پوسٹ پر زیادہ جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں