ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سلمان خان کی ’سکندر‘ کو باکس آفس پر زبردست دھچکا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کو باکس آفس پر دوسرے منگل کو زبردست دھچکا لگ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی فلم ’سکندر‘ کی باکس آفس پر کمائی میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں اْئی ہے۔

ہدایت کار اے آر مروگاداس کی فلم سکندر نے ریلیز کے 10ویں ہی دن سب سے کم کمائی کا ریکارڈ بنا لیا۔

فلم نے منگل کے روز صرف ایک کروڑ 35 لاکھ روپے کا بزنس کیا ہے اور بھارت میں اس کی کل کمائی 105 کروڑ 72 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

ریلیز کے پہلے اتوار کو سکندر نے 4 کروڑ 75 لاکھ کا بزنس کیا تھا جس کے بعد سے اس کے بزنس میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے۔

 واضح رہے کہ فلم نے اپنی ریلیز کے 9 دنوں میں دنیا بھر سے 200.93 کروڑ بھارتی روپے سمیٹ لیے ہیں۔

فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا نے فلم کے 200 کروڑ روپے کمانے کی خبر انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کی، فلم نے پیر کو ہندوستان میں 2.48 کروڑ اور بیرون ملک 1 کروڑ روپے کمائے۔

پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سکندر کو اپنے جشن کا حصہ بنانے کے لیے آپ کا شکریہ، ہم آپ کی محبت کے شکر گزار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں