ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

بانی پی ٹی آئی کے بعد صرف میرا حکم چلتا ہے، چیئرمین بیرسٹر گوہر کا واضح اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چئیرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد میرا حکم چلتا ہے، چیئرمین ہوں پوری پارٹی مجھے وضاحت دے گی۔

چیئرمین پی ٹی ائی بیرسٹر گوہر نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا طے کرلو،کسی ایک کواجازت نہیں ملے گی تو کوئی بھی نہیں جائے گا۔

بیرسٹر گوہر  نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعدمیرا حکم چلتا ہے، میرے دستخط سے پارٹی میں لوگوں کو ٹکٹس ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین ہوں پوری پارٹی مجھے وضاحت دے گی، میں کسی کو وضاحت نہیں دوں گا، صرف بانی کوجواب دہ ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی بندہ سستی شہرت لینے کی کوشش نہ کرے، علی ظفر کے بارے میں کوئی نہ کہے کہ وہ منظور نظرہیں، علی ظفر ایک عظیم آدمی ہے۔

انھوں ن مزید کہا کہ سیاسی کمیٹی نے کبھی نہیں کہا بہنوں کو اجازت نہ ملے تووکلا نہیں جائیں گے، 25تاریخ کو بہنوں کو روکا گیا سلمان اکرم پھر کیوں گئے اوروکلا کیوں گئے ، یہ فیصلہ بھی نہیں کیا کہ ایک وکیل کو ڈراپ کیا گیا تو باقی نہیں جائیں گے۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات، سلمان اکرم راجہ کی بانی سے ملاقات کرنے والوں پر لفظی گولہ باری

یاد رہے سلمان اکرم راجہ نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر ساتھیوں پر چڑھائی کردی تھی اور جنہیں ملنے کی اجازت ملی انہیں منظور نظر قرار دے دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں