ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

جسٹن بیبر فوٹو گرافرز پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر نے کافی شاپ کے باہر تصاویر بنانے کے لیے آنے والے فوٹو گرافرز کی تضحیک کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کینیڈا کے معروف گلوکار جسٹن بیبر کی جانب سے پاپارازی فوٹوگرافرز کے ساتھ انتہائی نا مناسب رویہ اختیار کیا، جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 31 سالہ گلوکارجب ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود فوٹو گرافرز کو دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک فوٹوگرافر کے جسٹن کو ’گڈ مارننگ‘ کہنے پر اُن کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔

گلوکار نے فوٹوگرافرز سے کہا کہ نہیں، گڈ مارننگ نہیں، تمہیں پتہ ہے تم یہاں کیوں آئے ہو؟ پیسہ، پیسہ، پیسہ، تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، تمہیں انسانیت کی کوئی پرواہ نہیں۔

ویڈیو دیکھ کر گلوکار کے چاہنے والوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر سوال اُٹھایا جارہا ہے۔

گلوکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شیئر کی جارہی ہے، جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ شخصیات کو معروف صحافی ہی بناتے ہیں، معروف ہونے سے قبل فنکار پیسے دی کر انہیں تصویریں بنوانے کے لیے بلاتے ہیں، مشہور ہونے کے بعد یہی فنکار انہیں برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔

سلینا گومز، انکے منگیتر نے جسٹن بیبر کی طنزیہ پوسٹ کا کرارا جواب دیدیا

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی کینیڈین گلوکار اپنی اہلیہ ہیلی بیبر کے برانڈ کے ایونٹ میں انتہائی بے چین دکھائی دیئے تھے۔

جسٹن کے قریبی ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ وہ اہلیہ ہیلی بیبر ان کے لیے کافی فکرمند ہیں مگر یہ واضح نہیں معلوم نہ ہوسکا کہ وہ ایسا رویہ کیوں اپنا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں