سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کا شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہنا ہے کہ ٹریفک چالان میں 50 فیصد رعایت کی مہلت ختم ہونے میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریکٹ آف ٹریفک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 18 اپریل 2024 سے قبل ہونے والے ٹریفک چالان کے جرمانوں پر 50 فیصد رعایت سے 18 اپریل 2025 تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد جرمانوں کی رقم اپنی اصل قیمت پر آجائیں گی اس لیے اس رعایتی مدت سے فائدہ حاصل اُٹھالیں۔ جرمانوں کی ادائیگی یکمشت یا قسطوں کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ ماہ سعودی عرب میں مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک ہفتے میں 25 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مملکت کے تمام خطوں میں ایک مشترکہ فیلڈ مہم چلائی گئی، جس میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 25150 کو حراست میں لیا گیا۔
وزارت نے انکشاف کیا کہ ان سب کو 13 سے لے کر 19 مارچ 2025 کے درمیان حراست میں لیا گیا۔
گرفتار کیے گئے لوگوں میں ریزیڈنسی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 17,886، بارڈر سیکیورٹی سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 4,247 اور لیبر سسٹم کی خلاف ورزی کرنے والے 3,017 افراد شامل ہیں۔
مملکت میں غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والوں کی کل تعداد 1,553 تک پہنچ گئی ہے، ان میں سے 28 فی صد یمنی، 69 فی صد ایتھوپین اور 3 فی صد دیگر قومیتوں کے لوگ تھے۔
سعودی عرب: تیل و گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
رہائش، کام اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے، ملازمت دینے اور ان کی پردہ پوشی کرنے والے 36 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری طرف قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے گئے غیر ملکیوں کی تعداد 38061 تک پہنچ گئی ہے، ان میں 2266 خواتین بھی شامل ہیں۔