دنیا بھر میں اپنے شاندار کھیل کے باعث مشہور پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے سوشل میڈیا پر موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغامات کے بعد سعودی عرب میں اپنے حفاظتی انتظامات میں تبدیلیاں کی ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھمکی آمیز خطرناک پیغامات ملنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے اپنے سابق چیف باڈی گارڈ اور دیگر سیکیورٹی اسٹاف کو تبدیل کر دیا ہے۔
دونوں نے اپنے بچوں کو سوشل میڈیا سے دور کر دیا ہے اور فیملی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کررہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پولیس بھی ان کے ساتھ حفاظتی اقدامات میں تعاون کر رہی ہے۔
معروف فٹبالر رونالڈو نے اب پرتگال میں ہائی رسک سیکیورٹی کے ماہر کلاڈیو میگوئل ویز کو بطور چیف سیکیورٹی آفیسر تعینات کردیا ہے۔
کراچی کنگز نے حسن علی کو نائب کپتان مقرر کر دیا
واضح رہے کہ 2023ء میں سعودی فٹبال فرینچائز النصر میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے رونالڈو اپنی گرل فرینڈ جارجینا اور بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں۔
رونالڈو دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس کھیل کی دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے۔