پیپلزپارٹی نے نہروں سے متعلق قرارداد اسمبلی ایجنڈے پر آنے تک احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی نے کل کے قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے کرلی ہے، نہروں کے معاملے پر پارلیمان میں خاموش احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ کل اسمبلی میں پیپلزپارٹی وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کرے گی اور اسمبلی اجلاس کی کارروائی نہیں چلانے دے گی۔
پیپلزپارٹی ارکان قومی اسمبلی محدود تعداد میں اجلاس میں شریک ہوں گے، اسمبلی میں کورم نشاندہی پر پیپلزپارٹی حکومت سے تعاون نہیں کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی کے ایم این ایز کورم کی نشاندہی پر ایوان سے باہر جائیں گے۔