ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پاکستان کے نورزمان ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کرلی، قومی پلیئر نورزمان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے نور زمان انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ کے چیمپئن بن گئے، نورزمان نے مصر کے کریم الترکی کو2-3 سے شکست دی، نور زمان نے 2 سیٹ ہارنے کے بعد شاندار کم بیک کیا،فائنل جیت لیا۔

ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن نورزمان تاریخی فتح پرآبدیدہ ہوگئے، چیمپئن نور زمان نے فائنل میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کہا کہ چیمپئن شپ فائنل میں فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، جتنی محنت کی چاہتا تھا کہ چیمپئن شپ جیتوں۔

انھوں نے کا کہ اسٹریٹیجی تھی ہارجیت کی سوچ کے بغیر بھرپور مقابلہ کرنا ہے، پہلے ہی سوچا تھا کہ پریشر کو قابو میں رکھ کرکھیلوں گا، جومحنت کی ہے اس کا نتیجہ سامنے آیا۔

نورزمان نے کہا کہ کریم الترکی حال ہی میں جیت کرآئے، میں نے محنت زیادہ کی، آخری لمحے تک لڑا اور بھرپور محنت کی، یہی ذہن میں تھا کہ بس جیتنا ہے، گیم کی پلاننگ یہی تھی کہ تحمل کے ساتھ کھیلنا ہے۔

دریں اثنا ورلڈ انڈر23 اسکواش چیمپئن شپ، ویمنز کیٹیگری کا ٹائٹل مصر کی فیروز ابوالخیر نے جیت لیا، فیروز ابوالخیر نے ہانگ کانگ کی چان سن کو 0-3 سے شکست دی، فیروز ابوالخیر کا اسکور 10-12، 9-11 اور 6-11 رہا۔

ورلڈ انڈر 23 اسکواش: پاکستان کے نور زمان چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں