ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

فلسطین کی عملی، جانی و مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے، مفتی تقی عثمانی

اشتہار

حیرت انگیز

مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ اہل فلسطین کی عملی، جانی و مالی مدد امت مسلمہ پر فرض ہے۔

قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تقاضا یہ تھا کہ ہم یہاں جمع ہونے کی بجائے غزہ میں جمع ہوتے، ہم فلسطین مجاہدین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کرپارہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود غزہ میں بمباری جاری ہے، اسرائیل کو اخلاقی اقدار کا پاس ہے نہ ہی عالمی قوانین کی قدر ہے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ قبلہ اول کی حفاظت کرنے والے مجاہدین کی مدد نہیں کرسکی، امت مسلمہ آج قراردادوں اور کانفرنسوں پر لگی ہے۔

یہ پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا فلسطینی سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں ملین مارچ کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ امت مسلمہ جہاد کا اعلان کرتی۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا موقف جاننا چاہتے ہیں، پاکستان نے اسرائیل کو برطانیہ کا ناجائز بچہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اپکستان میں جب مشکل وقت آتا ہے تو پیچھے یہودی سازش ہوتی ہے، مسلم لیگ سے کہوں گا آپ ہی تو ہیں جو قائد اعظم کے موقف کو جھٹلا رہے ہیں، ہماری حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح ہے بجائے اپنے صدر کی ماننے کے پتا نہیں کس کی مان رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل بروز اتوار کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان بھی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں