ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

کراچی میں سخی حسن کے قریب مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سخی حسن کے قریب مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جبکہ شہریوں کے ٹینکر ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سخی حسن فائیو اسٹار چورنگی کے قریب مشتعل افراد نے واٹرٹینکر کو آگ لگا دی۔

پولیس نے بتایا کہ واٹر ٹینکر کسی کو ہٹ کر کے تیز رفتاری سے آرہا تھا ،بےقابوہوکر سڑک پرالٹ گیا، شہریوں نے ٹینکرڈرائیور پر تشدد کیا تاہم ڈرائیور موقع دیکھ کر فرار ہوگیا۔

حکام نے کہا کہ واٹر ٹینکر کو حادثہ کیسےپیش آیا تحقیقات کی جارہی ہے تاہم شہریوں کے ٹینکر ڈرائیور پرتشددکی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

عینی شاہد نے بتایا کہ واٹر ٹینکرپاپوش نگر سے آرہا تھا کہ چاندنی چوک پرعمران نامی شہری کوٹکرماری، ٹینکرکی ٹکر سےشہری کو ٹانگ پرچوٹیں آئیں تو لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا، جس پر ٹینکر ڈرائیورنےمزید رفتار بڑھا دی اورمتعددموٹر سائیکلیں گراتاہوا نکلا۔

عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سخی حسن کے قریب آکر ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا تو مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی ڈرائیور اور کلینر فرار ہو گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں