ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

غزہ جنگ: امریکی سفارت خانے کے تالاب کا پانی ’سرخ‘ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں پولیس نے امریکی سفارت خانے کے تالاب کا پانی خون جیسا سرخ ہونے کے معاملے میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گرین پیس برطانیہ کے سربراہ سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا، انہوں نے امریکی سفارت خانے کے تالاب میں 300 لیٹر خون جیسا سرخ رنگ ملا کر اسرائیل کو امریکا کی جانب سے ہتھیاروں کی فروخت کے خلاف احتجاج میں ریکارڈ کروایا۔

گرین پیس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کے برطانوی سربراہ ول میک کیلم و دیگر افراد ٹریلرز کے ساتھ سائیکلوں پر ڈیلیور کے بھیس میں ہائی سکیورٹی سفارت خانے میں داخل ہوئے اور تالاب میں رنگ ملایا۔

ول میک کیلم و دیگر افراد کو مجرمانہ نقصان پہنچانے کی سازش کے شبے میں گرفتار کیا گیا جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید ہے۔

میٹ پولیس نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا۔

گرین پیس کی شریک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اریبہ حامد کے مطابق تالاب میں ملایا گیا رنگ بایوڈیگریڈیبل ہے، ہم نے یہ احتجاجاً کیا کیونکہ امریکی ہتھیار خطرناک جنگ کو ہوا دے رہے ہیں جس میں اسکولوں اور اسپتالوں پر بم گرائے گئے، علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے اور ہزاروں فلسطینیوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔

7 اکتوبر 2023 کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر حملہ کر کے تقریباً 1200 اسرائیلیوں کو ہلاک اور 251 کو یرغمال بنا لیا۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کے جوابی حملوں میں اب تک 50,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں