ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

پنجاب میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن ’ٹرانس جینڈرز بھیک نہیں باعزت روزگار کمائیں گے‘ کے تحت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کیلیے باعزت اور باوقار زندگی گزارنے کے راستے کھل گئے۔

خواجہ سراؤں کیلیے ٹیکنیکل اسکلز کی ٹریننگ کا جامع پروگرام شروع کر دیا گیا جس میں 1600 ٹرانس جینڈر کیلیے پہلے مرحلے میں خصوصی طور پر پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ پروگرام کے تحت مختلف فنون سکھائے جائیں گے۔

ان کو آئی ٹی اور فری لانسنگ کی ٹریننگ کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے گا جبکہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹرانس جینڈرز کیلیے ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ اسکل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

باعزت روزگار کمانے کیلیے خواجہ سراؤں کو ٹیلرنگ اور فیشن ڈیزائنگ بھی سکھائی جائے گی جبکہ ان کو الیکٹریکل ورک، سولر ٹیکنالوجی، بیوٹی سروسز اور کُلنری آرٹس کی ٹریننگ دی جائے گی۔

اس حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے ساتھ بے رحمانہ رویہ افسوسناک ہے، ٹرانس جینڈرز سماجی بائیکاٹ اور مناسب روزگار نہ ملنے کی وجہ سے بھیک مانگنے پر مجبور ہیں، ان کو اسکل سکھا کر ثابت کریں کہ ٹیلنٹ کا کوئی جینڈر نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز کی ٹریننگ ہی نہیں بلکہ معاشرے میں باوقار مقام دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں، انقلابی ووکیشنل ٹریننگ پروگرام سے ٹرانس جینڈر کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں