رحیم یار خان میں قرض کی وجہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلا شخص نے اپنے ہی اہلخانہ پر حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ذہنی پریشانی میں مبتلا شخص نے اپنے ہی اہلخانہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ذہنی پریشانی میں مبتلا شخص نے گھر میں سوئے افراد پر چھری سے وار کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بستی کوریجہ نیازی کالونی میں پیش آیا ہے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا قرض چڑھنے کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔