جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

چین پر ٹیرف میں اضافہ، امریکی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹس نیچے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : چین پر ٹیرف میں اضافے سے امریکی و ایشیائی اسٹاک مارکیٹس نیچے آگئی، ڈاؤ جونز 3000 پوائنٹس اور بلو چپ انڈیکس ایک ہزار پندرہ پوائنٹس گرگیا۔

تفصیلات کے مطابق چین پر ٹیرف میں اضافے سے امریکی وایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

ڈاؤ جونز 3000 پوائنٹس اور بلو چپ انڈیکس ایک ہزار15 پوائنٹس گرگیا جبکہ ایس اینڈ پی 3.46 فیصد، نصدق 4.31 فیصد گرگیا۔

یوایس ڈالرانڈیکس دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں ایک اعشاریہ سات فیصد نیچے آیا۔

ٹوکیواسٹاک چار اعشاریہ دوفیصد نیچے آگیا جبکہ نکئی انڈیس میں پانچ اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا کے کوپسی انڈیکس ایک اعشاریہ تین فیصد گراوٹ دیکھی گئی اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی صفر اعشاریہ چار فیصد کمی دیکھی گئی۔

یاد رہے امریکا نے چین پر ٹیرف بڑھاکر145فیصدکیا تھا، جس کے جواب میں چین نے امریکا پر ٹیرف 84 فیصد سے بڑھا کر 125 فیصد کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں