ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

پاکستان ویمنز نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 187 رنز کا ہدف 31ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

مبینہ علی نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، عالیہ ریاض 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے تھے۔

کیتھرن برائس کی 91 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، سدرہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ 32 اوور فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں