ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

فرحت اللہ بابر کیخلاف کرپشن کی انکوائری، فنڈز کی تفصیلات طلب

اشتہار

حیرت انگیز

سابق صدراتی ترجمان اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کیخلاف انکوائری جاری ہے اور ایف آئی اے کی جانب سے انہیں سوالنامہ دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فرحت اللہ کو 7دن میں سوالات کا جواب جمع کرانےکی ہدایت کر دی ہے۔ ان سے جائیداد، بینک اکاؤنٹس اور گاڑیوں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔

فرحت اللہ بابر سے اہلیہ اور بچوں کےاثاثوں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے جب کہ بطور سینیٹر ملنے والے غیرملکی فنڈ کی تفصیل دینےکی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحت اللہ بابر کی جانب سے تاحال جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے فرحت اللہ بابر کیخلاف انکوائری سے متعلق 18 سے 20 سوالات پر مبنی سوال نامہ بھیجا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں