ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

محکمہ موسمیات نے ’ہیٹ ویو‘ الرٹ جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقے 13 سے 18 اپریل تک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، سندھ ، بلوچستان جنوبی پنجاب میں درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

14 سے 18 اپریل بالائی علاقوں، جی بی، اسلام آباد میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 18 اپریل کے دوران رات میں بھی گرمی ہوگی، گرمی کی لہر کے دوران آندھی، جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔

ہیٹ اسٹروک سے بچنے کی چند احتیاطی تدابیر

گھر سے باہر نکلتے ہوئے پانی کی بوتل اپنے پاس رکھیں اور طبیعت بگڑنے پر فوری پانی کا استعمال کریں، ویسے بھی پانی کا استعمال کرنا فائدہ مند رہتا ہے۔ سر کے اوپر ہلکا ٹھنڈا کپڑا رکھ کر چلیں یا سفر کریں تو زیادہ بہتر ہے۔

انتہائی سخت گرمی اور دھوپ میں زیادہ دیر تک مشقت والا کام کرنے سے گریز کریں، غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے کی زحمت نہ کریں۔

گھر کو ہوادار اور ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات کریں، زیادہ گرمی ہونے کی صورت میں نہائیں۔

زیادہ پانی اور ہلکی پھلکی غذاؤں کا استعمال کریں جو نظام ہاضمہ کو بہتر کرنے سمیت جسم میں پانی کی نمکیات کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں