ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

اسرائیل نے غزہ کے 30 فیصد حصے پر قبضہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

محصور غزہ کی پٹی کا 30 فیصد حصہ اسرائیل کے قبضے میں جاچکا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی غزہ کی پٹی کے 30 فیصد حصے پر اسرائیل قبضہ کر چکا ہے۔

اسرائیلی فوج مسلسل غزہ کی پٹی کےشمالی علاقوں کی آبادی کو نقل مکانی کےاحکامات دے رہی ہے اور پٹی کے شمالی علاقوں میں آبادی کو اپنے گھر چھوڑنے کیلئے مجبور کر رہی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے شہریوں کیلئے شام میں ترکیے کی سرحد کے قریب خیمہ بستیوں کی بحالی جاری ہے، اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ خیمہ بستیاں جنگ کے دوران شام کے  شمالی سرحدی علاقے میں قائم کی گئی تھیں۔

اسرائیل میڈیا کا دعویٰ ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے پر قطر اور ترکیہ شامی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا دعوی ہے کہ غزہ کے شہریوں کو بسانے کے منصوبے کی نگرانی ترکیہ کے دو ادارے کر رہے ہیں، دوسری جانب ترکیہ کے دونوں اداروں نے اس خبر کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل اور امریکاغزہ کے لوگوں کو شام میں بسانے کا منصوبہ بنارہے ہیں، اسرائیل اور امریکا غزہ کے شہریوں کو شام میں دوبارہ آباد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں