ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

چین کا جوابی وار، امریکا پر ٹیرف مزید بڑھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چین اور امریکا میں تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ چین نے بھی امریکا پر ٹیرف چوراسی فیصد سے بڑھا کر ایک سو پچیس فیصد کردیا۔

چینی وزارتِ خزانہ نے امریکی ٹیرف کو بنیادی معاشی اصولوں کے خلاف اور نمبرگیم قرار دیا ہے۔ چینی صدر کا کہنا ہے یورپی یونین کو بھی امریکی ٹیرف کے خلاف مزاحمت کرنی چاہیے یونین کو چاہیے کہ وہ ٹیرف کی جنگ میں چین کی قوت بنے۔

چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے امریکی مصنوعات پر ٹیرف کل سے نافذ ہوجائے گا۔

زیادہ تر چینی درآمدات پر ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے، بدھ کو صدر ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیاء پر 125 فیصد کی نئی لیوی کا اعلان کیا تھا، ایک سو پچیس فیصد شرح پہلے سے موجودہ بیس فیصد لیوی کے اوپر ہے۔

چینی صدرشی جن پنگ کا کہنا ہے کہ محصولات کی جنگ میں امریکا خود کو آئسولیٹ کر دے گا ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کر خود کو الگ تھلگ کر رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ٹیرف جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا دنیا کیخلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئے گا، یورپی یونین مفادات کے تحفظ کیلئے یکطرفہ غنڈہ گردی کیخلاف مزاحمت کرے۔

چینی صدرشی جن پنگ نے زور دیا کہ یورپی ممالک عالمی قواعدو ضوابط کو برقرار رکھیں عالمی تبدیلیوں کے باوجود چین ثابت قدم رہےگا، چین کی ترقی کو خودانحصاری اور سخت محنت سےتقویت ملی ہے چین کبھی بھی دوسروں کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں