ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

نیتن یاہو نے اپنے ہی فوجیوں کو دھمکی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے فوجیوں کو برطرف کرنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ وہ فوجی اہلکاروں کو "فوری طور پر برطرف” کر دیں گے جنہوں نے اسرائیلی اسیران کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے غزہ پر جنگ کے خاتمے کے لیے درخواستوں پر دستخط کیے تھے۔

اسرائیل کی مختلف فوجی شاخوں بشمول فضائیہ اور بحریہ کے سیکڑوں فوجیوں اور ریزرو افسران نے حالیہ دنوں میں خطوط پر دستخط کیے جن میں غزہ میں قید افراد کی واپسی کے بدلے جنگ بندی کی وکالت کی گئی۔

اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں، نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ کسی بھی فوجی عملے کو "بغاوت کی حوصلہ افزائی” میں ملوث یا سروسز سے انکار کرنے والے کو "فوری طور پر برطرف” کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے 19 جنوری کے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو توڑتے ہوئے 18 مارچ کو غزہ پر اپنی جنگ کی تجدید کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں