بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

’’ٹرمپ کو نہانے میں مشکل‘‘، شاور ہیڈز میں پانی پریشر میں کمی کا قانون منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

صدر ٹرمپ نے شاور ہیڈز کے کم پریشر کی وجہ سے نہانے میں دشواری کا سامنا کرنے کے بعد اس مسئلے کے حل کے لیے نیا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ جو دوسری بار امریکا کے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے اعلانات اور احکامات کے باعث امریکا سمیت دنیا بھر میں موضوع بحث بنے ہوئے ہیں اب ان کا ایک اور نیا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے امریکا کی سابق حکومتوں کا شاور ہیڈز میں پانی پریشر میں کمی کا قانون منسوخ کر دیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز سابق حکومتوں کے باتھ رومز کے شاور ہیڈز سے کم پریشر پانی فراہم کرنے کے قانون کو ختم کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مکین ٹرمپ نے اوول آفس میں سابقہ حکومتوں کے شاور قوانین کو منسوخ کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نہانےکے دوران اپنے بالوں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے خوبصورت بالوں کی دیکھ بھال کے لیے اچھا شاور لینا پسند کرتا ہوں۔

ٹرمپ نے اس موقع پر صحافیوں کو نہانے کے دوران اپنی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اپنے بالوں کو گیلا کرنے کے لیے شاور کے نیچے 15 منٹ تک کھڑے رہنا پڑتا ہے کیونکہ شاور میں سے قطرہ قطرہ پانی ٹپکتا ہے اور یہ مضحکہ خیز ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ان کا یہ اقدام امریکا کے شاورز کو ایک بار پھر شاندار بنا دے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے امریکی باتھ رومز میں پانی کے پریشر میں کمی سے متعلق شکایت کرتے رہے ہیں اور اس مسئلے کی وجہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے پانی کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین کو قرار دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں