امریکی صدر نے دنیا کے کئی ممالک پر تجارتی ٹیرف نافذ کرکے دنیا میں تجارتی جنگ کو چھیڑ دیا ہے چینی صدر نے اس پر انتباہ جاری کر دیا ہے۔
چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی جانب سے جو محصولات کی جنگ شروع کی گئی ہے اس سے امریکا خود کو دنیا میں تنہا کر لے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے امریکی ہم منصب کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا یکطرفہ تجارتی پابندیاں لگا کر خود کو الگ تھلگ کر رہا ہے۔ دنیا کے خلاف کھڑے ہونے کا نتیجہ اچھا نہیں آئے گا کیونکہ ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔
انہوں نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ مفادات کے تحفظ کیلیے امریکا کی یکطرفہ غنڈہ گردی کیخلاف مزاحمت کرے اور یورپی ممالک عالمی قواعد وضوابط کو برقرار رکھیں۔
شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی تبدیلیوں کے باوجود چین ثابت قدم رہے گا۔ چین کی تقری کو خود انحصاری اور سخت محنت سے تقویت ملتی ہے اور ہمارا ملک کبھی دوسروں کے احسانات پر انحصار نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے چین پر بھارتی تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد چین نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا پر ٹیرف 84 سے بڑھا کر 125 فیصد کر دیا ہے۔