لاہور میں کرول گھاٹی انڈر پاس میں شادی شدہ خاتون کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرول گھاٹی انڈرپاس میں موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے رکشہ میں سوار خاتون پر فائرنگ کردی، قاتلوں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ رکشہ پر جا رہی تھی، موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے بیان کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی، حملہ آور شلوار قمیض میں ملبوس تھے، جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شبہ ہے خاتون کو اس کے شوہر عارف نے قتل کیا ہے، خاتون کی دوسری شادی تھی، شوہر عارف کا گجرپورہ میں جنرل اسٹور ہے جو کہ بند ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دونوں میں کچھ عرصہ قبل جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم عارف مفرور ہے، مبینہ ملزم عارف روپوش ہے، تلاش کیلئے مختلف ٹیمیں متحرک ہیں۔