بھارت کی ریاست بہار کے علاقے سماستی پور میں لڑکی کے قتل کا دل دہلا دینے واقعہ رونما ہوا، ایک شخص نے اپنی بیٹی کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی فرار ہونے پر طیش میں آکر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 25 سالہ لڑکی ساکشی کو مبینہ طور پر 7 اپریل کو قتل کیا گیا تھا، اور اس کی لاش گھر کے باتھ روم سے برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مکیش سنگھ بھی مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے ارادے سے اس کے پیچھے دہلی گیا تھا۔ جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ساکشی کے ماموں وپن کمار نے بتایا کہ بھانجی 4 مارچ کو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی گئی تھی، لڑکا دوسری ذات سے تھا اور اس کے گھر کے قریب ہی رہتا تھا۔ دونوں کالج میں ایک ساتھ پڑھتے تھے۔
لڑکی کا والد جو ایک سابق فوجی بتایا جاتا ہے، نے اپنی بیٹی کو دہلی سے واپس سماستی پور واپس آنے کے لئے راضی کیا، تاہم لڑکی چند روز کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی۔
جب اس کی ماں نے لڑکی کے باپ سے پوچھا تو اس نے کہا کہ وہ دوبارہ گھر سے بھاگ گئی ہے، تاہم بعد میں اسے شک ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے تفتیش شروع کی اور لڑکی کی لاش کو گھر کے باتھ روم سے برآمد کرلیا، مکیش سنگھ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا۔
اس سے قبل بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں کینسر کی 13 سالہ مریضہ کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا کر حاملہ کرنے والا سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ 29 سالہ ملزم کو جمعرات کو ریاست بہار سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ریاست بہار میں متاثرہ لڑکی کے گاؤں کا رہائشی ہے جس نے دو ماہ قبل بدلاپور میں ان کیلیے کرائے پر رہائش کا انتظام کیا اور مریضہ کے علاج میں مدد کی۔
اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس شیلیش کالے نے بتایا کہ ملزم نے اُس وقت فائدہ اٹھایا جب 13 سالہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزم نے تین مواقع پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
بھارت و نیپال میں طوفانی بارشیں، 100 سے زائد ہلاک
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی ممبئی کے ایک بجی اسپتال میں کیموتھراپی ہو رہی تھی تاہم معمول کے معائنے کے دوران وہ حاملہ پائی گئی۔