ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترکیہ صدر سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ ترکیہ کے موقع پر صدر رجب طیب اردوان اور ان کی اہلیہ و خاتون اوّل امینے اردوان سے ملاقات کی۔

رجب طیب اردوان نے مریم نواز کا خیر مقدم کیا اور ڈپلومیسی فورم کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ ترکیہ صدر نے ان سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترکیہ صدر نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے گفتگو میں کہا کہ جلد نواز شریف سے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ نے مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا مستقبل قرار دے دیا

مریم نواز نے بھی نواز شریف کی جانب سے ترکیہ صدر کیلیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور ترکیہ کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب آج ڈپلومیسی فورم 2025 سے خطاب کریں گی۔

گزشتہ روز مریم نواز ترکیہ کے دورے پر اناطالیہ پہنچیں جہاں ڈپٹی گورنر پروفیسر سعاد سید اوغلو نے ان کا استقبال کیا، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

بعدازاں مریم نواز نے ڈپلومیسی کانفرنس کے افتتاحی سیشن اور عشائیے میں شرکت کی، افتتاحی سیشن میں رجب طیب اردوان نے شرکا کا خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعلیم کے فروغ کیلیے حکومتی اقدامات اور پارٹی منشور پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات سفارتی ہی نہیں بلکہ عقیدت، محبت اور اعتماد پر مبنی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں