بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے، تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’مسٹر پرفیکشنٹ‘ کے لقب سے مشہور اداکار عامر خان اور گرل فرینڈ گوری سپراٹ پہلی بار ایک ساتھ منظر عام پر آگئے۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان اور گوری سپراٹ نے چین میں منعقد ایک تقریب میں پہلی بار ایک ساتھ شرکت کی جہاں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟

روایتی لباس میں ملبوس جوڑے کو گزشتہ روز 12 اپریل 2025 کو (Macau International Comedy Festival) میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

عامر خان اور گوری سپراٹ نے چینی اداکاروں شین ٹینگ اور ما لی کے ساتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں۔

بالی وڈ اداکار نے شین ٹینگ اور ما لی کے ساتھ اسٹیج فیسٹیول کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر گوری سپراٹ کو پہلی بار میڈیا کے سامنے متعارف کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ پچھلے ایک ڈیڑھ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ گوری سپراٹ کا 6 سالہ بیٹا بھی ہے اور وہ عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس میں کام کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکار کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں، دونوں کے درمیان طلاق 2002 میں ہوئی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے ڈائریکٹر کرن راؤ سے 2005 میں دوسری شادی کی تھی لیکن 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں