بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

پراپرٹی ڈیلرز نے خاتون کو نشہ پلا کر قتل کر دیا، لاش نذر آتش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر اٹاوہ میں دو پراپرٹی ڈیلرز نے خاتون کو پہلے زبردستی نشہ پلا کر قتل کیا اور پھر لاش جلا کر نالے میں پھینک دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزمان کی شناخت شیویندر اور گورو کے نام سے ہوئی جنہوں نے اانجلی نامی خاتون کو اپنے دفتر میں پراپرٹی کے کاغذات دینے کیلیے بلایا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شیویندر اور گورو نے مقتولہ کو شراب پلائی اور پھر گلا دبا کر قتل کیا، انہوں نے لاش کو دریا میں پھینکنے سے قبل اسے آگ لگائی۔

پولیس نے نالے سے انجلی کی جلی ہوئی لاش برآمد کی جو پانچ روز سے لاپتا ہوگئی تھیں۔

معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب انجلی کے اہل خانہ نے نالے کے قریب سے اس کی جلی ہوئی اسکوٹر برآمد کی اور پراپرٹی ڈیلرز پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کروائی۔

اہل خانہ کے مطابق ملزمان نے ہمیں ویڈیو کال بھی کی تھی جس میں انجلی کی لاش دکھائی گئی۔

مقتولہ کی بہن کرن نے الزام لگایا کہ ملزمان نے انجلی سے زمین کے سودے کیلیے 6 لاکھ روپے لیے تھے اور اسے قتل کرنے سے پہلے دستاویزات دینے کے بہانے بلایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم بھی کیا۔ پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں