جمعرات, اپریل 17, 2025
اشتہار

سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر کو پاگل کہنے والے کا دماغ درست کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کو سوشل میڈیا پر پاگل کہنے والے شخص کا دماغ درست کرتے ہوئے اسے کھری کھری سنادی۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر سنی کمار نامی شخص نے ظہیر اقبال کو بظاہر تضحیک کا نشانہ بنایا اور انھیں پاگل کہا جس پر ان کی اہلیہ سوناکشی سنہا بھڑک اٹھیں اور اسے اپنے کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے بےرزگار بھی کہہ ڈالا۔

دونوں بھائی مجھ سے بچپن سے ہی جلتے تھے: سوناکشی سنہا کا انکشاف

سنی کمار جو بظاہر ظہیر اور سوناکشی سنہا کے جاننے والے شخص نظر آتے ہیں، انھوں نے اداکارہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "امید نہیں تھی اس پاگل سے شادی کروگی”

ظہیر اقبال سے شادی کرنے پر والدہ کا ردعمل کیا تھا؟ سوناکشی نے بتادیا

اس پر سوناکشی سنہا غصے میں آگئیں، انھوں نے سنی کمار کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ "اے تو ہے کون جو تیری امید سے اپنی لائف جیوں؟؟؟؟؟”

دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے سنی کمار نامی شخص کو بے روزگاری کا طعنہ دیتے ہوئے مزید لکھا کہ "بے روزگار بھاگ یہاں سے۔”

سوناکشی کے بھائیوں نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟ شتروگھن سنہا نے بتادیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں