ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سعودی عرب اور امریکا کے مابین نیو کلیئر معاہدے میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: امریکا کے سیکریٹری توانائی کرس رائٹ نے اتوار کو سعودی دارالحکومت میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکا اور سعودی عرب توانائی کے تعاون اور سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر ایک ابتدائی معاہدے پر دستخط کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق امریکی سیکریٹری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری تعاون سے متعلق تفصیلات اس سال کے آخر میں سامنے آئیں گی، انھوں نے کہا اس معاہدے کے تحت سعودی عرب میں تجارتی جوہری توانائی کی ایک صنعت کی تعمیر کی جائے گی، جس میں رواں سال پیش رفت متوقع ہے۔

ادھر پاکستان میں سعودی عرب کے پریس اتاشی ڈاکٹر نائف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان نیو کلیئر معاہدہ متوقع ہے۔

X پر بیان میں ڈاکٹر نائف نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ واشنگٹن اور ریاض جلد ہی توانائی اور سول نیو کلیئر ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔


سعودی عرب کی غزہ کے الأهلي اسپتال پر حملے کی سخت مذمت


کرس رائٹ نے کہا ہے کہ پُرامن نیوکلیئر انرجی کے میدان میں سعودی عرب سے تعاون کریں گے، سعودی عرب دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور مجھے توقع ہے ہم سعودی عرب کے ساتھ ایک طویل المدتی شراکت داری دیکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ’’اس سلسلے میں ہماری بات چیت جاری ہے کہ مملکت سعودی عرب میں جوہری توانائی کی تجارتی انڈسٹری کی تعمیر کے لیے امریکا اور سعودی عرب کس طرح بہترین تعاون قائم کریں، میرا خیال ہے کہ اس سال آپ کو اس پر بامعنی پیش رفت نظر آئے گی۔‘‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں