جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

خلیل الرحمان قمراغوا کیس کا فیصلہ سنادیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : خلیل الرحمان قمر اغوا کیس میں آمنہ عروج کو 7 سال قید کی سزا سنادی گئی جبکہ حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے خلیل الرحمان قمراغوا کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداددہشت گردی عدالت کےجج ارشد جاوید نےفیصلہ سنایا، جس مین آمنہ عروج ،ممنون حیدراورذیشان قیوم کو7،7 سال قید کی سزا سنائی۔

یاد رہے عدالت نے 12 اپریل کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور وکلاء کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گواہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا تھا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر نے خلیل الرحمان قمر کو اغوا کیا تھا۔

خیال رہے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان کو اغوا کرنے والی خاتون کو گینگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن قمر کا موبائل ڈیٹا ریکور کرنے کے بعد ملزم آمنہ عروج کو گرفتار کرکے اس کے ذریعے باقی ملزموں تک پہنچے، بلیک میلرگروہ میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی اورہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر رقوم بٹورتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں