بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

اسرائیلی حملوں کو روکنے کیلیے فلسطینی مسجد اقصیٰ میں تعداد کو بڑھائیں، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی موجودگی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دائیں بازو کے درجنوں اسرائیلیوں نے مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا ہے جنہیں صہیونی افواج کی مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔

ایک بیان میں حماس نے کہا کہ کمپاؤنڈ پر دھاوا بولنا اور سیاحت کا انعقاد "مسجد کے تقدس کی نئی خلاف ورزی” ہے۔

حماس نے کہا کہ ہم اپنے ثابت قدم فلسطینی عوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسجد اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو تیز کریں اور اس پر یہودیت کی حقیقت مسلط کرنے کی آبادکاروں کی کوششوں کا مقابلہ کریں۔

گروپ نے عرب اور اسلامی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف اپنے "جرائم” کو روکنے اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے دباؤ ڈالیں جو کہ اسلام کے تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں