بالی ووڈ کے معروف اداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ مجھ سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ انتھونی روسو کی فلم ’ایکسٹریکشن‘ میں کام کرنے کے باوجود بالی ووڈ کی طرف سے کوئی پذیرائی نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ جب میں نے فلم ایکسٹریشن میں کام کیا تو عام لوگوں نے میری اداکاری کو بہت سراہا خاص طور پر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں تیلگو فلم سازوں اور ایکشن ڈائریکٹر نے پوچھا کہ ہم نے وہ ایکشن کیسے کیا؟ ان کے اندر عزت کا جذبہ تھا
رندیپ کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے فلم ایکسٹریکشن میں کام کیا، تو عام لوگوں نے میری اداکاری کو بہت سراہا، خاص طور پر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں۔ تیلگو فلم سازوں اور ایکشن ڈائریکٹرز نے مجھ سے پوچھا کہ ہم نے وہ ایکشن کیسے کیا؟ ان کے اندر عزت کا جذبہ تھا لیکن بالی ووڈ میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’ہالی ووڈ کی چھوٹی سی فلم میں کسی کا معمولی کردار بھی ہو تو پوری مہم چلتی ہے، لوگ مبارکباد دیتے ہیں لیکن میرے ساتھ ایسا کچھ نہیں ہوا۔‘
رندیپ ہودا نے تسلیم کیا کہ ’میری پی آر کمزور ہے، مجھے لگتا ہے کچھ لوگ مجھ سے خطرہ محسوس کرتے ہیں۔ مجھے فلم انڈسٹری سے کبھی کسی کردار پر کوئی ایوارڈ یا تعریف نہیں ملی اور اب مجھے اس کی ضرورت بھی نہیں۔‘