پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنز بنائے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 244 رنز کا ہدف دیا۔
صاحبزادہ فرحان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 106 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔
انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں چوتھی سنچری بنائی اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا۔
ٹی 20 کرکٹ میں کرس گیل، ویرات کوہلی، جوز بٹلر، شبھمن گل اور صاحبزادہ فرحان چار سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
اس سے قبل نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران پشاور ریجن کے ٹاپ آرڈر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔
قومی ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے ایبٹ آباد ریجن کے خلاف سنچری اسکور کی تھی، انہوں نے 58 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے بنائی۔
اس اننگز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان نے نیشنل ٹی 20 کپ کی 6 اننگز میں 588 رنز بنالیے ہیں، یوں انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا۔
اس سے قبل بھی یہ ریکارڈ صاحبزاد فرحان کے ہی نام تھا، انہوں نے پچھلے سیزن میں 12 اننگز میں 492 رنز بنائے تھے۔