بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

نعیمہ بٹ ہانیہ عامر کو نہ پہچان سکیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ نعیمہ بٹ ہانیہ عامر کو نہ جاننے کا کہہ کر تنقید کی زد میں آگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ نعیمہ بٹ نے شرکت کی اور میزبان کے معصومانہ سوالات کے جوابات دیے۔

نعیمہ بٹ کو ہانیہ عامر کی گبلی امیج دکھائی گئی جسے وہ نہ پہچان سکیں۔

میزبان نے کہا کہ آپ ہانیہ عامر کو نہیں پہچان سکیں؟ جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ میں ان کو اتنے اچھے سے جانتی نہیں ہوں، ساتھ ڈرامہ کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔

اداکارہ نے پھر واضح کیا کہ گبلی امیج میں وہ پہچانی نہیں جارہی تھیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نعیمہ بٹ کے بیان پر تنقید کی جارہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ جس کے ساتھ ڈرامہ کیا ہے اسے بھی نہیں پہچان رہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ ان سکیور ہورہی ہیں اس لیے ایسا کہا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’حسد باہر آگیا‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ کے نہ جاننے سے ہانیہ کو کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔‘

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور نعیمہ بٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں فہد مصطفیٰ اور عماد عرفانی نے بھی کردار ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں