اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر آج اوورسیز پاکستانیز کنوشن سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کنوشن کا آج تیسرا دن ہے،وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف جنرل عاصم منیر آج کنونشن سےخطاب کریں گے۔
کنونشن میں اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے قرارداد منظور کی جائےگی، جس کے بعد وزیراعظم کنونشن کے شرکاء کے اعزازمیں عشائیہ دیں گے۔
اس کے ساتھ ہی ایس آئی ایف سی کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
گذشتہ روز اسلام آباد میں اوورسیزپاکستانیوں کے پہلے کنونشن میں مختلف ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا تھا اوورسیزپاکستانی چاہتے ہیں دہری شہریت رکھنے والے الیکشن لڑسکیں تو وہ اپنی جماعتوں سے بات کریں۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا تھا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف معاشی استحکام کے لیے شب وروزمحنت کررہے ہیں، اوورسیزپاکستانی اڑان پاکستان منصوبےمیں اپناحصہ ضرورڈالیں۔
اٹلی میں پاکستانی سفیر علی جاوید نے سمندرپار پاکستانیوں کو قومی اسمبلی میں پانچ فیصد نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا۔