پشاور : جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) پیپلز پارٹی اور اے این پی کے پی مائنزاینڈ منرل ایکٹ کی مخالف نکلی ، تحریک چلانے کی دھمکی دے دی۔
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) پیپلز پارٹی اور اے این پی نے کے پی مائنزاینڈ منرل ایکٹ کی مخالفت کردی۔
اے این پی رہنما ایمل ولی نے پریس کانفرنس میں تحریک چلانے کی دھمکی دے دی اور کہا اگست میں اس بل کے ساتھ حکومت کوگھر بھیجیں گے۔
جے یو آئی کے عطاالرحمان کا کہنا تھا ایک بار پھر صوبائی حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پی پی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی نے کہا جہاں سے یہ بل آیا اور جو الفاظ استعمال کیے گئے، اس پر اعتراض ہے۔ صوبائی معاملات میں وفاق کا کیا کام۔
کے پی مائنز اینڈمنرل ایکٹ پر اسمبلی ہال میں بریفنگ دی گئی، اسپیکر بابرسلیم سواتی نے کہا بانی پی ٹی آئی کی رائے کے بعد ہی صوبائی حکومت مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پرفیصلہ کرے گی۔
اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہمارے لئے سب سے پہلے یہ صوبہ اور اس کے مفادات ہیں۔