اسلام آباد : امریکی آئی ٹی سیکٹرمیں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سی ای او سائبررینج سلوشن امریکا مبشر قاضی نے نوجوانوں کو امریکا میں روزگار کے مواقع کے حوالے بتایا کہ نرسز ، آئی ٹی پروفیشنلز، میڈیکل پروفیشنلز اور تکنیکی پروفیشنلز کی شارٹیج ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے سی ای او سائبر رینج سلوشن امریکا مبشر قاضی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہم نے کچھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں، ہماری کوشش ہے ایک سال اندر 5 سے 6 ہزار یوزرز تیار کریں۔
سی ای او سائبر رینج سلوشن امریکا کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹرمیں آئندہ پانچ سالوں میں لاکھوں نوکریاں پیدا ہوں گی، آئی ٹی شعبے میں دو اہم یونیورسٹیوں کے ذریعے 6 ہزار تک یوزر تیار کریں گے، یوزرز کو سرٹیفائیڈ کریں گے اوران کیلئے بیرون ملک نوکریوں کی تلاش کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ گورنرسندھ کیساتھ بھی اوورسیزکنونشن میں ملاقات ہوئی ہے، گورنرسندھ کےکام دیکھ کرخوشی ہوئی ، گورنرنےجس طرح کام کیےہیں ایسے کام توہم نےامریکامیں بھی نہیں کیے۔
مبشر قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، پاکستان کے پاس یوتھ کی صورت میں بڑا سرمایہ موجود ہے، حکومت کواوورسیزپاکستانیوں پرتوجہ دینی چاہیے، یوتھ پرتوجہ دینی چاہیےکیونکہ یہ ہی ملک کامستقبل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ نےکہیں نہیں کہاکہ ایجوکیٹڈیوتھ ٹیلنٹ کوامریکا نہ آنے دیں، آئی ٹی اوراے آئی کا دور ہے حکومت پاکستان کو اس پر توجہ دینی چاہیے، امریکا میں 65 ہزارنرسز ، آئی ٹی پروفیشنلز، میڈیکل پروفیشنلز اور تکنیکی پروفیشنلز کی شارٹیج ہے، سرٹیفکیشن سسٹم لاگوکریں جس کے ذریعے ہیومن ریسورس پیداکی جاسکیں گی۔