ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس سینٹرل پولیس آفس میں ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں موٹروہیکل آرڈیننس 1965 میں مختلف ترامیم لانے کی منظوری دی گئی جبکہ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں اور جرمانے بڑھائے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے تجویز کردہ ترامیم پر بریفنگ دی۔ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ تک بھاری جرمانے اور نئے ڈرائیورز کیلیے ڈرائیونگ کورس لازمی کرنے کی تجویز دی گئی۔

تجویز دی گئی کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت 6 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کی جائے۔ اجلاس میں تمام کمرشل گاڑیوں میں ٹریکنگ اور سیفٹی ڈیوائسز کی تنصیب کی تجویز پیش کی گئی۔

صوبے میں چلنے والی کمرشل گاڑیوں میں ڈیش کیم اور کیبن کیمرہ لگانے کی بھی سفارش کی گئی۔

ٹریفک انجینئرنگ بیورو میں اصلاحات کیلیے چیف سیکریٹری نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ پولیس اور محکمہ ٹرانسپورٹ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ نئے قوانین اور جرمانوں سے متعلق عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے، ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کیلیے ایکسائز، ٹرانسپورٹ اور پولیس میں ہم آہنگی ضروری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں