ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے 5 کلو میٹر لمبی فصیل بنائی جائے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قدیمی لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے 5 کلو میٹر لمبی فصیل اور مغلیہ طرز پر باغ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ بلدیات کے مطابق قدیمی لاہور کے گرد 20 فٹ اونچی ساڑھے 5 کلو میٹر طویل مضبوط فصیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ پیٹرن انچیف لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائل نواز شریف کی مشاورت سے کیا گیا۔

پنجاب حکومت قدیمی شہر لاہور کے گرد مغلیہ دور کے طرز کا باغ بھی بنائے گی، فصیل 4 ارب 80 کروڑ 29 لاکھ کی لاگت سے سرکلر روڈ کے ساتھ تعمیر ہوگی، شہر کے 12 دروازوں کے حسن کی بحالی کے لیے بھی پی سی ون تیار کر لیے گئے، ہیریٹیج زون، مال روڈ، انار کلی، نیلا گنبد اور ملحقہ علاقوں کا سروے بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

قدیم لاہور کی بحالی کے لیے پی سی ونز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، لاہور کے ہیریٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے شہر کو 6 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، اندرون لاہور اور ملحقہ علاقوں میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنائی جائے گی، بھاٹی گیٹ، شاہ عالم مارکیٹ، موچی گیٹ، دہلی گیٹ، شیرانوالہ گیٹ کے قریب نئی پارکنگ بنائی جائے گی۔

ذرائع محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ شاہ عالم گیٹ، یکی گیٹ، موچی گیٹ اور اکبری گیٹ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا، شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی چوک تک پیدل گرز گاہ بھی بنائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تجاوزات کو مستقل طور پر ختم کر کے فصیل بنائی جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے لاہور میں سیاحت کے فروغ، اور ورثے کے تحفظ کے لیے میگا پلان تشکیل دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں