ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

سیف علی خان حملہ کیس میں نیا موڑ، ممبئی پولیس کیلیے تحقیقات مزید مشکل ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سیف علی خان حملہ کیس میں نیا موڑ آگیا، پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی چارج شیٹ میں انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا کہ سیف علی خان کی رہائش گاہ کے اندر سے لیے گئے فنگر پرنٹس جیل میں موجود مرکزی ملزم شریف الاسلام کے نہیں ہیں۔

ممبئی پولیس نے تقریباً 20 نمونے سی آئی ڈی کے فنگر پرنٹ بیورو کو بھجوائے تھے جن میں سے 19 نشانات شریف الاسلام سے میچ نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ نے سیف کو خون میں لت پت دیکھتے ہی کیا کہا؟

چارج شیٹ کے مطابق باتھ روم کے سیاہ دروازے، بیڈ روم کے سلائیڈنگ ڈور اور الماری پر پائے گئے فنگر پرنٹس شریف الاسلام کے نہیں، رہائش گاہ کی آٹھویں منزل سے لیے گئے فنگر پرنٹ مرکزی ملزم کے ہیں۔

ممبئی پولیس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کے میچ ہونے کے امکانات 1000 میں سے ایک کے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ جگہوں کو استعمال کرتے اور چھوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فنگر پرنٹ ثبوت نہیں۔

گزشتہ ہفتے ممبئی پولیس نے سیف علی خان حملہ کیس میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ میں چارج شیٹ جمع کروائی تھی جو مبینہ طور پر 1000 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں شریف الاسلام کے خلاف کئی ثبوت شامل ہیں۔

چارج شیٹ میں مبینہ طور پر چہرے کی شناخت کے ٹیسٹ کے نتائج، فنگر پرنٹ رپورٹس، شناختی پریڈ اور فرانزک لیب کے نتائج شامل ہیں۔

پولیس نے حملہ کیس میں ملزم کی ضمانت کی درخواست کی بھی مخالفت کی اور عدالت کو بتایا تھا کہ چاقو کا جو ٹکڑا سیف علی خان کے گھر سے ملا تھا وہ شریف الاسلام سے برآمد چاقو سے ملتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں