اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

دھونی نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر ہیں، سابق کپتان نے ایونٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

چنئی نے لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جس پر لکھنؤ سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IPL (@iplt20)

چنئی نے جواب میں آخری اوورز میں دھونی کی تیز رفتار اننگز کی بدولت ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے 11 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کے علاوہ شیوم دوبے 37 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

دھونی کو میچ کے دوران شاندار بیٹنگ اور 2 اسٹمپ اور ایک رن آؤٹ کرنے پر چنئی کے پلیئر آف دی میچ کا ایوار ڈ دیا گیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

43 سالہ دھونی آئی پی ایل کی تاریخ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے سب سے عمر رسیدہ پلیئر بن گئے۔

اس سے قبل دھونی نے انڈین پریمئیر لیگ آئی پی ایل میں 43 برس 278 دن کی عمر میں کپتانی کرکے اہم سنگ میل عبور کیا تھا۔

چنئی سپر کنگز کو چیمپئین بنوانے والے سابق کپتان دھونی ٹیم کے موجودہ کپتان روتوراج گییکواڑ کی کہنی میں فریکچرکے باعث ٹیم کی کپنانی کررہے تھے۔

یورپی کرکٹ لیگ، انوکھے کیچ کی ویڈیو سے سب حیران

انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف میچ میں کپتانی کے فرائض نبھائے تو وہ انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے بوڑھے ترین کپتان بن گئے۔ تاہم چنئی کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں دھونی کی قیادت میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں