ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

دو معصوم بچیاں کار میں دم گھٹنے سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا، جہاں کار کے اندر دم گھٹنے سے دو معصوم بچیاں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معصوم بچیاں جن کی شناخت تنیا شری اور ابھینیا شری کے ناموں سے ہوئی ہے، والدین کے ساتھ نانی کے گھر آئی ہوئی تھیں۔ کھیلتے کھیلتے وہ گھر کے سامنے کھڑی کار میں چلی گئیں۔ جیسے ہی وہ کار میں داخل ہوئیں، دروازے لاک ہوگئے اور وہ باہر نہ نکل سکیں۔

کار میں ہوا کی کمی کے باعث دونوں لڑکیاں بے ہوش ہوگئیں اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئیں، بتایا جاتا ہے کہ لڑکیاں باہر آواز دینے کی کوشش کرتی رہیں لیکن ان کی آواز کسی تک نہ پہنچ سکی۔

کافی دیر گزرنے کے بعد گھر والوں دونوں بچیوں کی تلاش شروع کی، کار کے پاس جا کر دیکھا تو دونوں لڑکیاں بے حس و حرکت پڑی تھیں۔

دونوں کو فوری طور پر ا سپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کردی، واقعے سے علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات شروع کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس سے قبل بھی گزشتہ برس بھارت کی ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں ایک المناک حادثہ پیش رونما ہوا تھا، جہاں چار بچے ایک کار کے اندر کھیل رہے تھے لیکن انہیں معلوم نہ تھا کہ یہ کار ان کی قبر بن جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بچوں کے والدین کھیتوں میں کام پر گئے ہوئے تھے اور کھیت کا مالک اپنی کار ان کے گھر کے باہر کھڑی کر کے چلا گیا تھا۔

معصوم بچوں نے اس کو کھڑا دیکھ کر اس کے اندر ہی کھیلنا شروع کر دیا اور نا سمجھی میں دروازے لاک کر بیٹھے۔ قریب کوئی موجود نہ ہونے کے باعث بچے کئی گھنٹے کار کے اندر ہی بند رہے جس کے باعث دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

شام میں جب بدقسمت والدین جب واپس لوٹے تو ان پر بچوں کی لاشیں دیکھ کر قیامت ٹوٹ پڑی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی بچوں کے ماں باپ کسان ہیں جو اپنے بچوں کو صبح گھر میں چھوڑ کر بھرت مندانی کے فارم پر کام کے لیے گئے تھے۔ اس دوران بچے قریب کھڑی فارم مالک کی گاڑی میں داخل ہو گئے اور کھیلنے لگے۔ کھیل کے دوران گاڑی لاک ہو گئی، جس سے وہ اندر ہی پھنس گئے اور دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

سعودی عرب میں غیر ملکی کو سنگین جرم میں سزائے موت

پولیس عہدیدار کے مطابق، جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان تھیں۔ امریلی تعلقہ پولیس اسٹیشن میں حادثاتی موت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں